530
چین نے ہانگ کانگ کے رہائشیوں کے لیے شہریت کے وسیع تر اقدامات کا اعلان کیے جانے کے بعد برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت نہ کرے اور اس فیصلے کے خلاف وہ متعلقہ اقدامات کے ذریعے جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
چین کی جانب سے برطانیہ کے سابق علاقے کے لیے نئی سیکیورٹی قوانین متعارف کرائے جانے کے بعد ہانگ کانگ کے شہریوں کو حقوق اور شہریت کی پیشکش کی تھی۔
ہانگ کانگ برطانوی سامراج کا حصہ تھا لیکن 1997 میں اسے اس شرط کے ساتھ چین کے سپرد کیا گیا تھا کہ چین 50 سال تک اس شہر کے عدالتی اور قانونی خودمختاری کا تحفظ کرے گا۔