واشنگٹن: امریکا میں یومِ آزادی کے موقع پر بھی مظاہرین وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوگئے، شرکا نے نسلی امتیاز کے خاتمے کے لیے اقدامات اور پولیس اصلاحات کا مطالبہ کیا۔

 وائٹ ہاؤس کے سامنے ٹرمپ کے حامیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے مخالفین کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے نسل پرستی کے خاتمے سمیت ٹرمپ کو اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

مظاہرین اور صدرٹرمپ کے حامیوں کی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔ امریکا میں سیاہ فام جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

 مظاہرین نے واشنگٹن میں امریکی پرچم پھاڑ دیا۔ ٹرمپ کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے آئے اور آپس میں گتھم گتھا بھی ہوگئے، پولیس اہلکار بیچ بچاؤ کراتے رہے۔

امریکی صدر نے یوم آزادی کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین امریکی تاریخ مٹانا چاہتے ہیں، بنیاد پرست بائیں بازو کو شکست دیں گے، انہوں نے مظاہرین کو نازیوں اور دہشت گردوں سے بھی تشبیہ دی۔

منبع: اے آر وائی نیوز
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے