530
ترجمان امریکی دفتر خارجہ مورگن اورٹاگس نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو 100 وینٹیلیٹرز کی فراہمی پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔
ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے اپنا ردعمل ایک ٹوئٹ پیغام کی صورت میں دیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے امریکہ میں بنے ہوئے 100 نئے وینٹیلیٹرز پاکستان پہنچے ہیں۔
ترجمان امریکی دفتر خارجہ مورگن اورٹاگس کی جانب سے پاکستان کو وینٹیلیٹرز کی فراہمی پر اور امریکی عوام کی سخاوت پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یہ ہماری کوویڈ 19 کے خلاف جنگ کے عزم کی مثال ہے اور یہ پاک امریکہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کی بھی مثال ہے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ہم مل کر اس وباء جو شکست دے سکتے ہیں۔
منبع: بول نیوز