پاکستانی صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں چؤا سیدن شاہ کے نزدیک کوہستان نمک کے سلسلے میں کٹاس نامی گاؤں ہندوؤں کا انتہائی تاریخی اور مقدس مقام ہے، جس کا ذکر تین صدی قبل از مسیح میں لکھی گئی مہابھارت تک میں بھی ملتا ہے۔
کٹاس راج ٹیمپل – شفقنا اردو
کٹاس کی شہرت کی ایک بہت اہم وجہ وہ قدرتی چشمے ہیں، جن کے پانیوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مل جانے سے گنیا نالہ وجود میں آیا تھا۔ کٹاس راج کے تالاب کی گہرائی تیس فٹ ہے اور یہ تالاب آہستہ آہستہ خشک ہوتا جا رہا ہے۔ شری کٹاس راج کے مندروں کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ تالاب کے ارد گرد یا قریب ہی یہ مرکزی مندر اور دیگر عبادت خانے دو دو کے جوڑوں کی شکل میں بنائے گئے ہیں۔