کراچی: راشد نسیم نے بھارت کے مارشل آرٹ ماسٹرپبھاکر ریڈی کا ریکارڈ توڑدیا جس کے بعد راشد نسیم کے عالمی ریکارڈز کی تعداد 56 ہوگئی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان راشد نسیم کے عالمی ریکارڈ بنانے کا سلسلہ تھم نہیں سکا، راشد نسیم نے بھارت کے پبھارکرریڈیوکے 3 منٹ میں 5 کلو وزن باندھ کر106 مرتبہ گھٹنے مارنے کے ریکارڈ کو توڑدیا۔ انہوں نے 152 مرتبہ گھٹنے کے وار ٹارگٹ پرمارکرنیا ریکارڈ قائم کیا، گنیزبک آف ریکارڈز کی انتظامیہ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کرکے ریکارڈ کی تفصیل ویب سایٹ پرجاری کردی۔

واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے باوجود رواں سال کے دوران اب تک راشد نسیم 10 سے زائد ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرواچکے ہیں، بھارت کے 15 سے زائد ریکارڈز توڑنے کے ساتھ 50 سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنانے والے راشد نسیم اپنی کاوشوں پرسرکاری طورپرحکومتی اعزاز کے خواہاں ہیں، راشد نسیم کے تسلیم شدہ عالمی انفرادی ریکارڈز کی تعداد 56 ہو گی ہے جبکہ ان کی اکیڈمی میں بنائے جانے والے عالمی ریکارڈزکی تعداد 70 تک جا پہنچی۔ محمد راشد نسیم کا اگلا ہدف عالمی ریکارڈز کی سینچری بنانا ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے