شفقنا اردو: شیخ رشید کے حوالے سے تہلکہ خیز خبر سامنے آئی ہے کہ وہ بھی وزیراعظم عمران خان کو مائنس ون کرنے کے لئے بہت سرگرم ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کرونا سے صحتیاب ہوئے ہیں اور انہوں نے کہا کہ انہیں بھی انجکشن این ڈی ایم اے کی مداخلت اور ذاتی کوششوں سے ملا ہے وہ یہ بھی فرما رہے تھے کہ جتنی وزارتیں انہوں نے چلائی ہیں پاکستان میں کسی وزیر نے نہیں چلائیں۔
آج ملک کا حال اسی وجہ سے یہ کیونکہ چودہ وزارتوں کا بیڑہ غرق تو شیخ صاحب خود کر گئے باقی کا حساب ہم بعد میں کریں گے لیکن ایک ذمہ دار وزیر کا میڈیا کے سامنے یہ کہنا کہ انہیں بھی انجکشن نہیں مل رہا تھا کہیں ایسا تو نہیں کہ وہ بھی مائنس ون کے کھیل کا حصہ بن رہے ہیں وزیراعظم عمران خان کا اس حوالے ضرور دیکھنا چاہیے۔ شیخ رشید اس غلط فہمی میں بھی ہیں کہ کچھ اہم حلقوں سے ان کے بہت اچھے تعلقات ہیں اور ان کی یہ غلط فہمی بھی جلد دور ہو جائے گی۔