شفقنا اردو: وزارت صحت نے دمے کے مریضوں کو متعدی امراض اور کورونا وائرس سے بچانے کے لیے 6 مشورے دے دیے-
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے دمے کے مریضوں کے لیے آگہی پیغام میں مندرجہ ذیل چھ مشورے دیے ہیں-

ہاتھ پابندی سے دھوتے اور سینیٹائز کرتے رہیں
کسی کا نجی سامان استعمال نہ کیا جائے
سیال اشیا زیادہ سے زیادہ استعمال کی جائیں
ہر سال انفلوائنز ویکسین کا اہتمام کریں
جسم کو آرام پہنچائیں اور بھرپور نیند لیں

سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں

وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ سگریٹ نوش متعدی مرض زیادہ تیزی سے پکڑ لیتے ہیں جبکہ ان کے یہاں بیماری کی علامتیں شدت اختیار کرلیتی ہیں-وزارت صحت کا کہنا ہے کہ متعدی امراض میں مبتلا افراد کورونا وائرس سے دوچار ہونے کی صورت میں زیادہ مشکل میں ہوتے ہیں-

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے