شفقنا اردو: پنجاب اسمبلی میں داڑھی کا ڈیزائن بنوانے والے شخص اور متعلقہ حجام کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے قرارداد جمع کروائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کی قانون ساز اسمبلی میں ایم پی اے رخسانہ کوثر کی جانب سے ایک قرارداد جمع کروائی گئی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ داڑھی کا ڈیزائن بنوانے والے شخص اور حجام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

پنجاب اسمبلی میں 15 جولائی کو جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں لکھا ہے کہ داڑھی خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی سنت ہے، اس پر کسی قسم کی ڈیزائننگ وغیرہ کرنا سخت گناہ ہے اور سنت مبارکہ کی توہین ہے، جو لوگ ڈیزائننگ کرتے ہیں وہ سنت مبارکہ کا مذاق اڑاتے ہیں اور گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت قانون سازی کر کے داڑھی کا ڈیزائن بنوانے والے شخص اور متعلقہ حجام کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے