شفقنا اردو:یکم اپریل ہونے والی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا وزارت خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اپنی غلطی اعتراف کی ہے جس کے بعد ان کی چھٹی کا قوی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم عمران خان کو بھیج دی گئی ہے جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ قیمت بڑھا کر مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کا استحکام لایا گیا، پٹرول 6 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے سستا کرنے کی تجویز مسترد کی گئی، تاہم اس وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں 31 روپے تک اضافہ کر دیا گیا تھا۔
وزارت خزانہ نے وزیراعظم عمران خان کو ارسال ہونے والی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ قیمت ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے سستا کرنے کی تجویز مسترد کی گئی جس کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ خیال رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد اب ایک مرتبہ پھر پیٹرول کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔