ملائیشیا کے جزیرہ لینگکاوی میں 24 روہنگیا مہاجرین لاپتا ہوگئے جبکہ ڈوب جانے کے خدشے کے پیش نظر حکومت نے تلاش شروع کردی ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق لینگکاوی جزیرے میں کشتی سے اتر کر کنارے میں پہنچنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہوگئے ہیں جس کے بعد حکومت نے ان کی تلاش کا آغاز کردیا ہے۔

ملائیشیا کے کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ جزیرے کے مغربی علاقے میں کشتی اترنے کے بعد تیر کر ساحل کی طرف آنے کوشش کرنے والے 25 افراد میں سے صرف ایک بحفاظت پہنچ گیا۔

ملائیشین میری ٹائم انفورسمنٹ ایجنسی کے ڈائریکٹر محمد زواوی عبداللہ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے دو کشتیاں اور ایک ایئرکرافٹ بھیج دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم دیگر رضاکار تنظیموں اور مقامی ماہی گیر برادریوں کی معلومات پر انحصار کررہے ہیں اور تھائی لینڈ کے حکام کو بھی تلاش میں تعاون کے لیے آگاہ کریں گے’۔

پولیس نے ساحل پر پہنچنے والے شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی تاہم انہوں نے کشتیوں کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔

قبل ازیں گزشتہ ماہ لینگکاوی جزیرے میں 269 روہنگیا مہاجرین کو حراست میں لیا گیا تھا۔

منبع: ڈان نیوز

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے