Top Posts
پوسٹ ڈیفالٹ پاکستان: ایک منظرنامہ: شفقنا خصوصی
مسلسل گہرا ہوتا ہوا معاشی بحران ، کیا...
وہ عام ٹیسٹ جس سے آپ چند سیکنڈ...
مقابلہ برائے ’سیاسی غلطیاں‘
معاشی ترقی میں انڈیا کو پچھاڑنے والا بنگلہ...
ٹیریئن وائٹ کیس میں عمران خان کا جواب:...
مہنگائی کا طوفان کب تھمے گا؟
کیا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف نئی جنگ...
ہوا اور روشنی سے اڑنے والا ’پری روبوٹ‘
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو نیوز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

کینجھر جھیل کے سینکڑوں فٹ گہرے پانی پر تیرتی یہ قبر کس کی ہے؟

by TAK 04:57 | اتوار اگست 2، 2020
04:57 | اتوار اگست 2، 2020 435 views

شفقنا اردو: سندھ کی ایک مشہور اور خوبصورت جھیل جس کا نام “کینجھر” ہے۔ اپنی دلکش خوبصورتی اور شیشے کی طرح چمکتے پانی کے باعث اپنی مثال آپ ہے۔ اس جھیل کے بالکل درمیان میں ایک مقبرہ بنا ہوا ہے جو کہ کسی عظیم فن کا شاہکار معلوم ہوتا ہے۔ روزانہ ہزاروں سیاح اس کو دیکھنے جاتے ہیں مگر اس کی حقیقت سے ہر کوئی واقف نہیں ہے شاید آپ بھی نہ ہوں۔

محبت کی داستانیں تو آپ نے ضرور سنی ہوں گی اور محبت کا امیری غریبی سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں اسی بات کی گواہی یہ لوک داستان دیتی ہے۔

چودھویں صدی میں ٹھٹہ کا بادشاہ جام تماچی کینجھر جھیل کی سیر کو گیا تھا۔ جھیل کے اطراف میں مچھیروں کی بستی آباد تھی وہاں مچھیروں کے چھوٹے چھوٹے گھر تھے۔ جام تماچی جب اس جھیل کی سیر کررہا تھا تو اسے ایک مچھیرے کی خوبصورت بیٹی “نوری” سے محبت ہو گئی اور پہلی دفعہ ایک بادشاہ نے غریب مچھیرے کے گھر بیٹی کا رشتہ مانگ لیا اور دونوں کی شادی ہوگئی۔

نوری کے بارے میں مشہور تھا کہ اس کا حسن چودھویں کے چاند کی طرح روشن تھا جو دیکھتا تھا اس کے سحر میں مبتلا ہوجاتا تھا۔ مگر شادی کے وقت نوری کو اس بات کا علم نہ تھا کہ بادشاہ کی بقیہ 7 بیگمات اور بھی ہیں۔ نوری شادی کے بعد بادشاہ کے محل میں رانی بن کر گئی تو محل کے نوکروں نے بھی اس کو ملکہ کا درجہ دینے کی نفی کردی کیونکہ وہ ایک غریب گھرانے سے تھی۔ یہاں بادشاہ نے نوری کو نہ صرف اپنے محل میں عزت سے نوازا بلکہ پورے ٹھٹہ میں نوری کی عزت پورے شاہ و جلال کے ساتھ کروائی گئی۔

جام تماچی کی سات ملکائیں کوئی بھی نوری کے حسن کے برابر نہ تھی اور اسی بات سے تمام ملکاؤں نے نوری کے لئے حسد دل میں رکھی۔ نوری صاف دل کی مالک تھی اس کے لئے تمام نوکر اور درباری برابر تھے۔ بادشاہ کی سات ملکائیں نوری کے خلاف سازشیں کرتی رہتیں اور بادشاہ کے کان بھرتی رہتیں۔ مگر بادشاہ اپنی محبت پر قائم تھا اسے کوئی فرق نہ پڑا۔ لیکن ایک روز درباریوں اور ملکاؤں نے بادشاہ کو بہکا دیا کہ نوری لکڑی کے باکس میں زیورات بھر کر اپنے بھائی کو ہر تیسرے دن دیتی ہے۔

بادشاہ نے جب واقعہ کی کھوج لگائی تو معلوم ہوا کہ نوری کو شاہی کھانے نہیں پسند تھے کیونکہ وہ مچھلی اور اس کے کانٹے کھاتی رہی تھی اور باکس میں صرف مچھلی اور اس کے کانٹے آتے ہیں اس کے گھر سے بھائی کے ہمراہ۔ یہ وہ موقع تھا کہ جب نوری کی محبت سے بادشاہ کا دل سرشار ہوگیا اور نوری دنیا کی ایک خوش نصیب ملکہ بن گئی۔ لیکن افسوس قسمت کو کچھ اور منظور تھا۔ نوری کی موت جام تماچی کی زندگی میں ہی ہوگئی۔

اس غم سے بادشاہ ٹوٹ چکا تھا اور اس کی یاد میں بادشاہ نے کینجھر جھیل کے بالکل درمیان میں نوری کا مقبرہ بنوایا اور اپنی زندگی کی آخری لمحات اسی مقبرے پر گزارے۔ یوں اس مقبرے کا نام نوری جام تماچی کہلایا۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ مقبرہ اس شاندار فنِ تعمیر کی مثال آپ ہے جو پانی پر بنا ہوا ہے اور کبھی ڈوبتا نہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ صرف ایک قبر نہیں بلکہ پورا مقبرہ ہے جو عمارت کی مانند پکا تعمیر کروایا گیا ہے۔ اپنے قیام سے آج تک وہ اسی جگہ پر موجود ہے۔ اس رومانوی داستان کی محبت کا اعتراف شاہ عبد الطیف بھٹائی نے اپنے کلام میں بارہا فرمایا ہے۔

ٹھٹہجام تماچیسندسندھکینجھرنوری
3 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
ایران میں امریکی دہشت گرد گروپ کا سربراہ گرفتار
اگلی پوسٹ
کالعدم تنظیموں کا قربانی کی کھالوں پر کتنا انحصار ہے؟

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

پاکستان میں آج سے انسداد پولیو مہم کا...

11:05 | پیر نومبر 28، 2022

سیلاب متاثرین کے مسائل اب تک حل کیوں...

09:07 | منگل نومبر 22، 2022

خناق کی بیماری پاکستان میں پھیلنے لگی، 39...

13:07 | اتوار نومبر 20، 2022

سیلاب متاثرین کو درپیش مسائل

07:07 | جمعرات نومبر 10، 2022

سیلاب سے متاثرہ بچوں میں غذائیت کی صورتحال...

10:45 | اتوار اکتوبر 23، 2022

وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ سندھ کے شہر...

09:58 | پیر اکتوبر 17، 2022

سیلاب متاثرین کی صحت کو شدید چیلنجز کا...

08:57 | جمعرات اکتوبر 13، 2022

جامشورو: نوری آباد کے قریب مسافر بس میں...

07:46 | جمعرات اکتوبر 13، 2022

سندھ میں کینسر کے کیسز میں تیزی سے...

10:24 | جمعہ اکتوبر 7، 2022

سندھ: مضر صحت پانی کے باعث ڈائریا کے...

05:38 | پیر اکتوبر 3، 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

تازہ ترین

  • پوسٹ ڈیفالٹ پاکستان: ایک منظرنامہ: شفقنا خصوصی

  • مسلسل گہرا ہوتا ہوا معاشی بحران ، کیا مصر میگا پراجیکٹس کی رفتارکو سست کر دے گا؟ شفقنا بین الاقوامی

  • وہ عام ٹیسٹ جس سے آپ چند سیکنڈ میں صحت مند ہونے کے بارے میں جان سکتے ہیں

  • مقابلہ برائے ’سیاسی غلطیاں‘

  • معاشی ترقی میں انڈیا کو پچھاڑنے والا بنگلہ دیش آئی ایم ایف سے مدد مانگنے پر کیوں مجبور ہوا؟

  • ٹیریئن وائٹ کیس میں عمران خان کا جواب: ’عوامی عہدہ چھوڑنے کے بعد ایسی درخواست دائر نہیں ہوسکتی‘

  • مہنگائی کا طوفان کب تھمے گا؟

  • کیا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف نئی جنگ کے لئے تیار ہے؟

  • ہوا اور روشنی سے اڑنے والا ’پری روبوٹ‘

  • سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا

  • آئی سی سی رینکنگ: بابر کا ون ڈے میں پہلا اور رضوان کا ٹی ٹوئنٹی میں دوسرا نمبر

  • اینکر عمران ریاض لاہور سے گرفتار

  • فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

  • سانحہ پشاور: خودکش حملہ آور کی حملے سے پہلے کی تصاویر سامنے آگئیں

  • پشاور خودکش حملہ آور کو ڈھونڈ نکالا، دہشتگرد نیٹ ورک کے قریب پہنچ چکے: آئی جی کے پی

  • پشاور حملہ: خودکش بمبار پولیس لائن میں داخل کیسے ہوا؟ تفتیش کاروں کو درپیش بڑا سوال

  • مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

  • ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز

  • پشاور پولیس لائن دھماکا، ایک المیہ

  • واہ رے تجربہ کارو!

مقبول ترین

  • گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنی انا قربان کرنا ہوگی: چوہدری شجاعت حسین کی شفقنا سے خصوصی گفتگو

  • نسل کشی کی اصطلاح پر فرانس کادوہر امعیار: شفقنا خصوصی

  • روس ۔یوکرین جنگ پر ہندوستانی موقف کی تفہیم: شفقنا بین الاقوامی

  • خط کا قصہ کیسے نمٹے گا؟

  • پاکستان کا معاشی بحران، وجوہات اور مستقبل ۔۔۔۔۔۔۔۔

  • مگرمچھ کے آنسو اور بے بس وزیر اعظم

  • ایک منصفانہ جنگ بندی یامحض جنگ بندی ؟ شفقنا خصوصی

  • اعلٰی عدلیہ میں بحران کیا رنگ لائے گا؟ شفقنا تجزیہ

  • الزامات، بیانات، عدم استحکام، افواہیں۔ آخر مقصد کیا ہے؟

  • حکومت ڈٹ کر کریں گے اور مدت پوری کریں گے: مولانا فضل الرحمان کی شفقنا نیوز سے خصوصی گفتگو

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ