شفقنا اردو: معروف صحافی محمد مالک کا کہنا ہےکہ نوازشریف نےصاف کہہ دیا ہے کہ وہ اپنا وقاربحال کرانا چاہتےہیں اوراس کےبعد اسٹیبلشمنٹ سے تصادم بھی نہیں کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کےمطابق محمد مالک نےیہ انکشاف کیا ہےکہ شہبازشریف کےساتھ آخری ملاقات میں سابق وزیراعظم نےصاف کہہ دیا کہ اگران کی بات پوری نہیں ہوتی وہ طبی بنیادوں پرضمانت بھی نہیں لیں گے۔
محمد مالک نےکہا کہ ہو سکتا ہےکہ وقاربحال ہو،کچھ بھی ممکن ہےلیکن نوازشریف کا وقاربحال ہونےمیں کچھ وقت لگ سکتا ہےمحمد مالک نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے وقار بحال ہونے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو بھی جاری سیاست سے روک دیں۔سینئیر صحافی کاشف عباسی نے کہا کہ پاکستان میں کچھ بھی ممکن ہے لیکن نواز شریف کو وقار بحال ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ وقار بحال ہونے کا مطلب ہے کہ تمام مقدمات ختم کرنا جو اتنی جلدی ممکن نہیں اگر ایسا ہو گیا اتو ان عدالتوں کے وقار کا کیا ہو گا جنہوں نے فیصلے کیے۔
کاشف عباسی نے کہا وقار عدالتی فیصلوں سے نہیں قول و فعل سے ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی بھی اس پر رضا مند نہیں ہوں گے۔جب کہ دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ وہ ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کوٹ لکھپت جیل کی سلاخوں کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اپنی زندگی کی سب سے مشکل جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ کو بھی 70 سالہ تسلط میں اس وقت سب سے زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے۔
نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ڈیل سے متعلق ہر طرح کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے نواز شریف سے رابطہ کیا ہے اوراس مرتبہ ان کے چھوٹے بھائی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو بھی یہی کہا گیا کہ وہ اپنا اینٹی اسٹیبلشمنٹ مؤقف تبدیل کریں اور کچھ ماہ کے لیے بیرون ملک چلے جائیں۔