390
لاہور: پنجاب حکومت نے اپنی صلاحیت کے خلاف صوبے بھر میں حیرت انگیز طور پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی تعداد 30-40 فیصد تک کم کردی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 301 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گنجائش روزانہ 17 ہزار ٹیسٹ کرنے کی بتائی جاتی ہے اور کل ٹیسٹوں میں سے تقریبا 7 ہزار سرکاری طور پر جبکہ دیگر نجی شعبے کی جانب سے سر انجام دیے جارہے تھے۔
چند صحت اور طبی ماہرین کا خیال ہے کہ پنجاب میں جب مثبت کیسز کا تناسب 10 فیصد رہ گیا تو یہاں ٹیسٹ بھی کم ہوگئے۔
ان کا موقف تھا کہ پنجاب حکومت نے فنڈز کے ضیاع سے بچنے کے لیے ٹیسٹوں کی تعداد میں کمی کردی ہے کیونکہ مثبت کیسز کے تناسب میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔
منبع: ڈان نیوز