شفقنا اردو:‌ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے امکانات معدوم ہو گئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث جنوبی افریقا میں سیریز کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکے گا۔

پاکستان نے ستمبر اکتوبر میں شیڈول کے مطابق مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنے کے لیے جنوبی افریقا جانا تھا تاہم اب کرکٹ جنوبی افریقا کے ڈائریکٹر گریم سمتھ نے نومبر سے قبل انٹر نیشنل سیریز کے امکانات کو رد کر دیا ہے۔

اسمتھ کا کہنا ہے کہ ‏انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے نومبر یا اس کے بعد کے منتظر ہیں، نومبر سے قبل انٹر نیشنل کرکٹ کے امکانات نہیں دیکھ رہے ۔

‏اسمتھ نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے،آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کے جانے کی وجہ سے وقت نکلانا مشکل ہو رہا تھا۔

گریم اسمتھ نے کہا کہ کرکٹ کا نہ ہونا ملک کے لیے فنانشل ٹائم بم ہے، مالی طور پر ہم اس وقت بہت مشکلات سے دوچار ہیں۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے