شفقنا اردو: پاکستان کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے وسیم بادامی کے شو میں اپنے دل کی باتیں کی ہیں اور اپنی زندگی اور کرئیر کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیئے ہیں۔ ان میں سے سب سے اہم، کرکٹ میں سیاسی مداخلت کے بارے میں تھا۔

شعیب اختر نے خود پر پانچ سال کی پابندی کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس وقت آصف علی زرداری نے میری مدد کی تھی، انہوں نے اس وقت کے پی سی بی چیئرمین نسیم اشرف کو کہا شعیب کو ٹیم میں لاؤ ورنہ تمہیں گھر بھیج دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کے نمٹنے کے بعد آئی پی ایل میں ٹیم کو ایک میچ جتوایا تو شاہ رخ خان پوری رات خوشی سے ناچتا رہا، پاکستان کو اتنے میچ جتوائے لیکن کوئی پوچھتا ہی نہیں۔

سیاست میں آنے سے متعلق سوال کے جواب میں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ راولپنڈی کا نام آتے ہی نہ جانے یہ سوال کیوں کیا جاتا ہے، میں آدھا فوجی ہوں جبکہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میری والدہ ایسا نہیں چاہتیں، تاہم اگر راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں تو جیت سکتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان، نواز شریف سمیت تمام سیاست دانوں کے مداح ہیں ۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے