423
نئی دہلی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی نیم خودمختار حیثیت ختم کرنے کے جابرانہ اقدام کو ایک برس مکمل ہونے پر احتجاجی مظاہروں کے ڈر سے ایک روز قبل ہی پوری وادی میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مرکزی شہر سری نگر کے لیے 3 اگست کو جاری کردہ حکومتی ہدایت نامے میں کہا گیا کہ ’یہ پابندیاں فوری طور پر نافذ ہوں گی اور 4 اور 5 اگست تک نافذ العمل رہیں گی’۔
اس ضمن میں ایک سینئر پولیس عہدیدار نے شناخت پوشیدہ رکھنے کی شرط پر خبررساں ادارے کو بتایا کہ ’کشمیر کے تمام اضلاع میں مکمل طور پر کرفیو نافذ رہے گا‘۔
منبع: ڈان نیوز