اسلام آباد: جہاں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی کو نئے کیسز میں اضافے کی روک تھام کے لیے مستقل کوششوں کی ضرورت ہے وہیں قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) جس نے کورونا ٹیسٹ کے لیے متعدد لیبز کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، نے 3 سال بعد پھر سے اپنے سربراہ سے محروم ہوگیا۔

 این آئی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام کی مدت ملازمت 20 جولائی کو مکمل ہوئی تھی اور تب سے یہ ادارہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے بغیر کام کررہا ہے۔

2017 میں راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف پیتھالوجی کے اس وقت کے بریگیڈیئر پروفیسر ڈاکٹر عامر اکرام کو تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر این آئی ایچ کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنایا گیا تھا۔

منبع: ڈان نیوز

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے