پشاور: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے توہین مذہب و رسالت کے ملزم کے مشتبہ قاتل کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ 29 جولائی کو پشاور کی جوڈیشل کمپلیکس میں کمرہ عدالت کے اندر توہین مذہب و رسالت کے ملزم ایک امریکی شہری طاہر احمد نسیم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشتبہ شخص 17 سال کا تھا اور وہ نابالغ شخص ہے۔

ابتدائی طور پر 30 جولائی کو مشتبہ شخص کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں دیا گیا تھا، بعد ازاں عدالت نے ایک روز کے لیے ریمانڈ میں توسیع کی تھی۔

منبع: ڈان نیوز

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے