وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت تک اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا جب تک انہیں ان کا جائز حق، حق خودارادیت، مل نہیں جاتا۔

وزارت خارجہ میں کشمیر کی صورتحال پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پوری قوم، تمام سیاسی جماعتیں، سیاسی اور عسکری قیادت کشمیر کے معاملہ پر یکساں مؤقف کی حامل ہیں۔

وزیر خارجہ نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطہ میں امن و امان کی صورتحال کے حوالہ سے مفصل بریفنگ دی۔

منبع: ڈان نیوز

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے