ملتان: ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کےباعث خودکشی کی نیت سے ٹرین کے سامنے آنے والی خاتون بچ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ریلوے لوکوشیڈ ملتان کاسنئیرٹرین ڈرائیور اسدنعیم پشاور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو روہڑی کے لئے لے کر جارہا تھا کہ رحیم یارخان کے قریب ترنڈہ محمدپناہ کے مقام پر اچانک ایک خاتون ریلوے ٹریک پرآکر لیٹ گئی۔

ٹرین ڈرائیورنے فوری ایمرجنسی بریک لگاکرخاتون سے چند فٹ قبل ہی ٹرین کوروک لیا ۔

بعد ازاں خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو ٹرین گشت پرمامور پولیس کانسٹیبل کے حوالے کرکے15منٹ کی تاخیر سے روانہ کردیا۔

منبع: جیو نیوز

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے