اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے معاشی مفادات کی خاطر پاکستان کی ہر کسی قسم کی پُرامن کوشش کو رد کیا۔
قطری نیوزچینل الجزیرہ کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تنازعات کو ختم کرنے کے تمام ممکنہ راستےاختیار کرچکے ہیں تاہم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے معاشی مفادات کی خاطر پاکستان کی ہر کسی قسم کی پُرامن کوشش کو رد کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نریندرمودی نے ہندوتوا کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے بھارت سے اس کی سیکولرازم کی پہچان چھین لی، بھارت آر ایس ایس کے ہندو انتہا پسند نظریے کے زیر اثر ہے، آج کے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ وہی ہو رہا ہے جو ہٹلر کے دور میں یہودیوں کے ساتھ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعدوادی ایک اُوپن ائیر جیل میں تبدیل ہے، ایک سال کے اندر اندر مقبوضہ جموں کشمیر کی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے