ملک بھر میں آج یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر وطن عزیز میں امن و استحکام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس فورس کے جوانوں کو خرج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

اس دن کے سلسلے میں پولیس فورس کی خدمات کے اعتراف میں چاروں صوبوں کے پولیس ہیڈکوارٹرز میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں شہدا کی قربانیوں کو یاد کیا گیا۔

یوم شہدائے پولیس ہر سال مورخہ 04 اگست کو ملکی سطح پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد شہدائے پولیس کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان بہادر سپوتوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بھی شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فرض کی انجام دہی میں پولیس، مدد کی ہر آواز پر سب سے پہلے پہنچتی ہر اور ہر پکار کا مقصد اور فخر سے جواب دیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بھی پولیس شہدا کا دن منایا گیا جس کا مقصد ان بہادر اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا جنہوں نے ملک کے لیے قربانی دیں۔

اس موقع پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس کے شہدا نے مادر وطن کےلیے جانوں کے نذرانے پیش کیے، وہ قوم کے ہیروز ہیں۔

منبع: ڈان نیوز

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے