410
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بے روزگار خواتین کرکٹرز کی مدد کے لیے تین ماہ کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت انہیں فی کس 25ہزار روپے ماہوار دیے جائیں گے۔
بورڈ اپنی ڈیوٹی آف کیئر پاليسی کے تحت خواتين کرکٹرز کے لیے تين ماہ کے امدادی پيکج کا اعلان کیا ہے اور خواتین کرکٹرز کی مالی امداد کی یہ تجویز عروج ممتاز کی سربراہی میں کام کرنے والے ویمنز ونگ نے پيش کی تھی جسے چيئرمين پی سی بی احسان مانی نے منظور کر لیا۔
منبع: ڈان نیوز