شفقنا اردو: چوہدری برادران کا لیگی قیادت سے براہ راست رابطوں کا انکشاف ہوا ہے جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔
سینئر تجزیہ کار محمد مالک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے ان کو پیغام پہنچایا گیا ہے کہ اگر آپ وزیراعلی بنتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ووٹ نہیں دیں گے لیکن رکاوٹ بھی نہیں بنیں گے، لیکن پنجاب کی تبدیلی وفاق سے لِنک ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بارے بڑا ہے کہ ان کوعثمان بزدار پر اعتماد ہے لیکن وہ گجرات کے چوہدری برادران سے بہت تنگ ہیں۔
مسلم لیگ ن کی طرف سے ان کو پیغام پہنچایا گیا ہے کہ اگر آپ وزیراعلیٰ بنتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، ہم آپ کو ووٹ نہیں دیں گے لیکن رکاوٹ بھی نہیں بنیں گے۔ یہاں جو حکومت کی تبدیلی ہو وہ وفاق میں بھی حکومت کی تبدیلی کی وجہ بنے۔عمران خان کو یہ ساری چیزوں کا پتا ہے۔