366
پاکستان میں اس وقت کہیں پر بھی ٹڈی دل موجود نہیں تاہم اگلے ماہ راجسھتان کے راستے ٹڈیوں کا غول حملہ کرسکتا ہے۔
وفاقی محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے ڈپٹی چیف پائلٹ کیپٹن محمد زمان چیمہ نے میرپورخاص میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کہیں بھی ٹڈی دل موجود نہیں ہے تاہم اگلے ماہ ٹڈی دل راجھستان کے راستے بھارت سے پاکستان میں داخل ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹڈیوں کا افریقہ کی جانب یہ واپسی کا سفر ہوگا، ٹڈیوں کےممکنہ حملے سے نمٹنے کی مکمل تیاریاں کرلی گئی ہیں اور فضائی اسپرے کے بعد محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کا طیارہ اس وقت سندھ کے علاقے تھرپارکر میں موجود ہے۔
منبع: جیو نیوز