399
پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس میں توہین مذہب کے ملزم و امریکی شہری کے مشتبہ قاتل کو مبینہ طور پر پستول دینے والے وکیل کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق تفتیشی افسر لال زادہ خان نے بتایا کہ جونیئر وکیل کو طاہر نسیم کو قتل کرنے کے لیے نوجوان کو مبینہ طور پر پستول دینے کے الزام میں منگل کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ وکیل کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے روبرو پیش کیا گیا جنہوں نے وکیل کا 3 روزہ ریمانڈ دے دیا۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کیا اور دعویٰ کیا کہ وکیل نے اسے پستول فراہم کیا تھا۔
منبع: ڈان نیوز