371
اسلام آباد: اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (ایس اینڈ پی) ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے طویل المدتی آؤٹ لک کو ’مستحکم‘ بتاتے ہوئے ملک کی طویل المدتی ریٹنگ کو ‘منفی بی’ اور قلیل مدت کی ریٹنگ کو ‘بی’ کردیا۔
ریٹنگ ایجنسی کا دفتر نیویارک میں ہے، جس نے پاکستان کے سینئر غیر محفوظ شدہ قرض اور سکوک ٹرسٹ سرٹیفکیٹ پر طویل المدتی ایشو کی درجہ بندی ‘منفی بی’ کی تصدیق کی اور کہا کہ ملک کی درجہ بندی ایک تنگ ٹیکس بیس اور گھریلو اور بیرونی سلامتی کے خطرات، جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، کی وجہ سے محدود ہے۔
تاہم حالیہ برسوں کے دوران ملک کی سلامتی کی صورتحال بتدریج بہتر ہوئی ہے مگر اس سے موجودہ خطرات حکومت کی تاثیر کو کمزور کرتی ہیں اور کاروباری ماحول پر بھی اثر ڈالتی ہیں۔
منبع: ڈان نیوز