371
نئی دہلی: بھارت نے پاکستانی عدالت میں را یجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر نظر ثانی کی درخواست کی سماعت میں بھارتی وکیل سے ذریعے نمائندگی کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارت کے سرکاری خبررساں ادرے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریوستاوا نے کہا کہ بھارت اس معاملے پر سفارتی ذرائع سے پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہے۔
کلبھوشن یادیو کو ایک فوجی عدالت سے جاسوسی اور دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت ہوئی تھی۔
منبع: ڈان نیوز