385
بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا، نئے سربراہ کے منتخب ہونے تک سونیا گاندھی بطور قائم مقام سربراہ پارٹی کی قیدت سنبھالیں گی۔
سونیا گاندھی کے اعلان کے بعد ہونے والے کانگریس ورکنگ کمیٹی اجلاس میں متفقہ طور پر ان کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سونیا گاندھی کا یہ فیصلہ مخالفین اور ناقدین کی جانب سے لکھا گیا ایک خط سامنے آنے پر کیا گیا، جس میں کانگریس کی قیادت پر گاندھی خاندان کی اجارہ داری پر تنقید اور جماعت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
سونیا گاندھی نے اپنی جماعت سے ان کا جانشین چننے کا عمل شروع کرنے کا کہا ہے۔
منبع: جنگ نیوز