متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو جھٹکا دیتے ہوئے کس کے دباؤ میں آ کر یوٹر ن لیا جس کے بعد امریکا چکرا کر رہ گیا اور مشرق وسطی میں بڑا ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارت نے اسرائیلی مخالفت کے بعد ایف 35طیاروں کے حصول کیلئے امریکا سے ہونے والی ملاقات منسوخ کردی۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے مابین جمعے کو طے شدہ ملاقات اس وقت منسوخ کرنا پڑی جب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکی طرف سے یو اے ای اور امریکا میں ہونے والی ڈیل کی مخالفت کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کی طرف سے ملاقات منسوخ کیا جانا اسرائیل کیلئے پیغام ہے کہ اس نے دونوں ملکوں میں ہونے والے حالیہ امن معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے جب نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ وہ طیاروں کی ڈیل کے معاملے پر امریکا سے اپنے خدشات کا اظہار کریں گے جس پر یو اے ای انتظامیہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق ایف 35طیاروں کا معاملہ متحدہ عرب امارات کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔دوسری طرف امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو اس وقت گلف میں موجود میں جن کا مقصد یو اے ای اور اسرائیل میں حالیہ امن معاہدے کو تقویت پہنچانا ہے جہاں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا یقینی بنائے گا کہ اسرائیل کو خطے میں فوجی برتری حاصل رہے۔واضح رہے کہ امریکا نے اپنے اتحادیو ں جنوبی کوریا، جاپان اور اسرائیل کو ایف 35طیارے فراہم کیے ہیں تاہم خطے میں اسرائیلی برتری کو برقرار رکھنے کیلئے کسی بھی خلیجی ملک کو طیاروں کی فراہمی کا معاملہ پیچیدہ دکھائی دیتا ہے۔