337
اسلام آباد: جہاں پورے ملک میں کوروناوائرس کے 9 ہزار سے بھی کم فعال کیسز ہیں اور گزشتہ 25 روز سے اوسطا ایک درجن سے بھی کم اموات رپورٹ کی گئی ہیں، وہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے خبردار کیا ہے کہ سیاحتی مقامات سے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کے سبب مہلک وائرس کے دوبارہ وجود میں آنے کا امکان ہے۔
تاہم فعال کیسز کے معاملے میں پاکستان کی صورتحال امریکا (25 لاکھ فعال کیسز)، بھارت (7 لاکھ 12 ہزار) اور برازیل (7 لاکھ 9 ہزار) سے کہیں بہتر ہے۔
اس کے علاوہ روس، بنگلہ دیش، ترکی، ایران، سعودی عرب، انڈونیشیا، اسرائیل اور متعدد دوسرے ممالک کے مقابلے میں بھی پاکستان میں فعال کیسز کی تعداد کم ہے۔
منبع: ڈان نیوز