حضرت آیت اللہ سیستانی کے لبنان میں قائم دفترنے اہل بیت (علیہ السلام ) چیرٹی فاؤنڈیشن کے ذریعے آج بیروت دھماکے سے متاثرہ افراد کی مدد کا تیسرا مرحلہ شروع کیا۔
بیروت دھماکے میں متاثرہ افراد کی مدد کے دوسرے مرحلے میں ” ذقوق البلات” کے علاقے میں موجود متاثرہ افراد کی مدد کی جائے گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ سیستانی کے دفتر کی جانب سے ایک وفد نے ذقوق البلات کے علاقے میں موجود مذہبی اورسماجی اراکین کے ساتھ مل کر اس علاقے کا دورہ کیا اور دھماکے سے متاثرہ عمارات کا جائزہ لیا۔
وفد نے علاقے کے غریب خاندانوں سے بھی ملاقات کی اور دھماکے کے بعد ان کی مشکلات میں اضافے اور مسائل پر بھی بات کی۔حضرت آیت اللہ سیستانی کے دفتر کی جانب سے امداد کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں الخندق الغمیق اور لا قرنتین کے علاقوں میں متاثرہ افراد کی مدد کی گئی جس کا آغاز ماہ اگست میں ہوا تھا اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے۔
یہ خبر شفقنا انگلش سے شفقنا اردو نے ترجمہ کی ہے