329
کراچی: صوبائی حکومت نے سینئر بیوروکریٹ اور سابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو شہر کا ایڈمنسٹریٹر (منتظم) تعینات کردیا۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 21ویں گریڈ کے افسر افتخار شلوانی کا 25 اگست کو کمشنر کراچی کے عہدے سے تبادلہ کرتے ہوئے انہیں لوکل گورنمنٹ اور ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کا ایڈیشنل چیف سیکریٹری ( اے سی ایس) تعینات کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ ان کی بطور اے سی ایس تعیناتی اس وقت کی گئی تھی جب نیب نے سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں اس وقت کے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کو گرفتار کرلیا تھا۔
منبع: ڈان نیوز