329
برطانیہ میں مئی کے بعد سے پہلی بار ایک روز میں 3 ہزار کے قریب کورونا کیسز سامنے آگئے۔
برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ ایک روز میں اتنی تعداد میں کورونا کیسز کا سامنے آنا تشویشناک ہے، کورونا وائرس کا شکار افراد میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے۔
میٹ ہینکوک کا کہنا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہر شخص سماجی فاصلے کی پابندی کرے۔
برطانیہ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار سے زیادہ اور اموات تعداد 41 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔
منبع: جنگ نیوز