372
چین نے امریکی سفارتخانے اور قونصلیٹ کے اسٹاف پر جوابی پابندیاں عائد کردیں۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین اور ہانگ کانگ میں امریکی سفارتخانے اور قونصلیٹس کے اسٹاف پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔
وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ چینی اقدام امریکی غلط اقدامات کا صرف ضروری جواب ہے، امریکا چینی سفارتخانے اور قونصلیٹس پر پابندیاں اٹھائے۔ چین امریکی اقدامات پر جوابی کارروائی کرےگا۔
منبع: جنگ نیوز