332
چین نے تبت سے منسلک سرحد سے گرفتار کیے گئے بھارت کے 5 شہریوں کو رہا کردیا جبکہ چینی حکام نے اغوا کے تاثر کو رد کرتے ہوئے مذکورہ افراد کو بھارتی جاسوس قرار دیا۔
خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق بھارتی فوج کا کہنا تھا کہ مشرقی ریاست کی سرحد سے حراست میں لیے گئے پانچوں شہریوں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔
بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل ہریش وردھن پانڈے نے بیان میں کہا کہ ‘رہا ہونے والے افراد کو اب 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور اس کے بعد ہی اہل خانہ کے حوالے سے کیا جائے گا’۔
منبع: ڈان نیوز