349
اسرائیل کے طیاروں نے متحدہ عرب امارات اور بحرین سے تعلقات قائم کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط کے ایک روز بعد ہی غزہ پر بمباری کردی۔
خیبرایجنسی اے ایف کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے الزم عائد کیا کہ غزہ سے راکٹ حملے ہوئے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ 1994 کے بعد اسرائیل کے عرب ممالک سے ہونے والے معاہدے روک دیے جائیں۔
دوسری جانب غزہ کی حکمران جماعت حماس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بمباری جاری رہی تو کشیدگی بڑھے گی۔
خیال رہے اسرائیل نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیا تھا۔
معاہدے کے بعد فلسطین بھر میں احتجاج کیا گیا تھا اور ریلیاں نکالی گئی تھیں۔
منبع: ڈان نیوز