377
قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ احتساب عدالتوں کی جانب سے اشتہاری اور مفرور قرار دیے گئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانون کے مطابق تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت بیورو کا اجلاس نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل نیب، ڈی جی آپریشنز نیب اور نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جہاں چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق ‘احتساب سب کے لیے’ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔
منبع: ڈان نیوز