309
کراچی: اگست کے دوران امریکا، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل بنا رہا کیونکہ اگست کے مہینے میں ملک نے امریکا سے 33 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی آمدنی حاصل کی حالانکہ 2019 کے مقابلے میں کمی دیکھنے کو ملی ہے جبکہ اسی دورانیے میں 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی آمدن ہوئی تھی۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کو جولائی تا اگست امریکا سے 67 کروڑ 17 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جبکہ اس کے مقابلے میں 2019 کے اسی مہینوں میں 71 کروڑ 46 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے۔
منبع: ڈان نیوز