385
اسلام آباد: حکومت خیبر پختونخوا کے 5 شہروں میں پانی تک رسائی بہتر بنانے، صفائی ستھرائی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سبزے کے لئے ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) سے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے قرض حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔
خیبر پختونخوا کے شہروں کی بہتری کے منصوبے (کے پی سی آئی پی) کے تحت صوبائی حکومت پشاور، ایبٹ آباد، کوہاٹ، مردان اور مینگورہ میں بنیادی شہری انفرااسٹرکچر تعمیر کرے گی۔
یہ کام دو طریقوں سے کیا جائے گا جس میں شہری انفرااسٹرکچر اور عوامی مقامات میں بہتری اور توسیع اور صوبائی حکومت اور شہری حکومت کی ادارہ جاتی صلاحیتوں کو بڑھانا شامل ہے۔
منبع: ڈان نیوز