333
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 فوجی شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان سے متصل علاقے منرا میندارا میں موجود چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں نے صبح صادق کے وقت ایک چوکی پر راکٹ فائر کیے جس کے نتیجے میں 2 فوجی شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
منبع: ڈان نیوز