313
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کے دوبارہ انتخابات کو ایک ’اہم سفارتی کامیابی‘ قرار دیا۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں ہر ریجن سے پاکستان کوحمایت ملی ہے، بااثر اور بڑے ممالک نے بھی پاکستان کا ساتھ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ووٹ انسانی حقوق کونسل میں ہماری 3 سالہ کارکردگی کو نمایاں کرتا ہے، پاکستان کے کردار کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے‘۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ رہی ہیں اور ایسے میں پاکستان کا اس ادارے کا حصہ ہونا بہت اہم کامیابی ہے۔
منبع: ڈان نیوز