Top Posts
پوسٹ ڈیفالٹ پاکستان: ایک منظرنامہ: شفقنا خصوصی
مسلسل گہرا ہوتا ہوا معاشی بحران ، کیا...
وہ عام ٹیسٹ جس سے آپ چند سیکنڈ...
مقابلہ برائے ’سیاسی غلطیاں‘
معاشی ترقی میں انڈیا کو پچھاڑنے والا بنگلہ...
ٹیریئن وائٹ کیس میں عمران خان کا جواب:...
مہنگائی کا طوفان کب تھمے گا؟
کیا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف نئی جنگ...
ہوا اور روشنی سے اڑنے والا ’پری روبوٹ‘
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو نیوز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

پاکستان میں پہلی بار الیکٹرک بائیک رائیڈنگ سروس متعارف

by TAK 10:42 | جمعرات اکتوبر 15، 2020
10:42 | جمعرات اکتوبر 15، 2020 374 views

ملک میں ٹرانسپورٹ کی سستی اور جلد فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان میں پہلی بار الیکٹرک بائیک رائیڈنگ سروس متعارف کرادی گئی۔

اسلام آباد کی اسٹارٹ اپ کمپنی رومر ٹیکنالوجیز نے جاز ایکس ایل آر 8 کے تعاون سے ’ایز بائیک‘ نامی منفرد الیکٹرک بائیک رائیڈنگ سروس کو متعارف کرایا ہے۔

افتتاحی تقریب میں وفاقی وزرا اور اہم حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی—فوٹو: رومر ٹیکنالوجیز

ابتدائی طور پر ’ایز بائیک‘ سروس کو دارالحکومت اسلام آباد میں متعارف کرایا گیا ہے اور ابتدائی مرحلے میں الیکٹرک بائیک رائیڈنگ کی آزمائشی سروس شروع کی گئی ہے۔

’ایز بائیک‘ کا افتتاح 14 اکتوبر کو کیا گیا اور 15 اکتوبر سے اسلام آباد میں اس کی آزمائش شروع کردی گئی۔

’ایز بائیک‘ کی افتتاحی تقریب میں انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام کے وفاقی وزیر امین الحق، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری اور حکومتی ٹیکنالوجی سیکٹر کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

’ایز بائیک‘ کو پاکستان میں متعارف کرائے جانے کو وفاقی وزرا اور اہم حکومتی ارکان نے نہ صرف نئے پاکستان کے لیے اہم قرر دیا بلکہ کہا کہ اس سے ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہوں گے اور سفر کرنے والے افراد کے لیے بھی آسانیاں پیدا ہوں گی۔

’ایز بائیک‘ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟

’ایز بائیک‘ الیکٹرک بائیک رائیڈنگ سروس کا نام ہے، جیسے ٹیکسی سروس ’کریم اور اوبر‘ ہیں۔

’ایز بائیک‘ اسکوٹی ڈیزائن کی الیکٹرک بائیک ہے جو نہ صرف چلانے میں آسان ہوتی ہے بلکہ یہ ماحول دوست بھی ہے اور اس سے ایندھن کے مہنگے اخراجات سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

’ایز بائیک‘ کی طرح کے متعدد منصوبے بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی چل رہے ہیں اوراس وقت بھارت کے متعدد شہروں سمیت دنیا بھر کے 88 شہروں میں ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس لوگوں کو سستی اور جلد سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

ایز بائیک پر سفر کے لیے 5 روپے فی منٹ وصول کیے جائیں گے—فوٹو: رومر ٹیکنالوجیز

بھارت میں اسی طرح کی 50 ہزار بائیکس مختلف شہروں میں عوام کو سستی اور جلد سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں اور پاکستان میں بھی رومر ٹیکنالوجی آئندہ 2 سال تک ایسی بائیکس کی تعداد 2 ہزار تک لے جانا کا ارادہ رکھتی ہے۔

پاکستان میں ابتدائی طور پر ’ایز بائیک‘ کو صرف اسلام آباد میں متعارف کرایا گیا ہے، اگلے مرحلے میں مذکورہ بائیکس کو کراچی اور لاہور میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

’ایز بائیک‘ کے ذریعے لوگ مخصوص علاقوں میں ایک سے دوسری جگہ آسانی سے سفر کرسکیں گے۔

’ایز بائیک‘ اسی نام سے بنائی گئی ایپ کے ذریعے چلائی جا سکے گی یہ بلکل ’بائیکیا‘ اور دیگر سفری سہولیات فراہم کرنے والی ایپس کی طرح کام کرتی ہے۔

تاہم ’ایز بائیک‘ دیگر سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں سے اس طرح مختلف ہے کہ اس میں ہر کسی کو خود ہی الیکٹرک بائیک چلانی پڑے گی اور مذکورہ شخص اپنا سفر ختم ہونے پر بائیک کو بتائے گئے پوائنٹس میں سے کسی بھی ایک پوائنٹ پر چھوڑ دے گا۔

’ایز بائیک‘ میں صارفین کو یہ سہولت بھی فراہم کی جائے گی کہ وہ شہر کے بتائے گئے روٹس میں سے کسی بھی جگہ کھڑی الیکٹرک بائیک اٹھاکر چلا سکیں گے، تاہم ایسا کرنے سے قبل انہیں ’ایز بائیک‘ پر اپنی رائیڈنگ اسٹارٹ کرنی پڑے گی اور رائیڈ کو ایپ کے ذریعے ہی مانیٹر کیا جائے گا۔

’ایز بائیک‘ کے صارفین کو یہ سہولت بھی فراہم کی جائے گی کہ وہ اپنا سفر ختم ہونے پر بائیک کو بتائے گئے مقامات میں سے کسی ایک پر کھڑا کردیں، بائیک کی سیکیورٹی یا اس کے دیگر مسائل کا ذمہ صارف پرنہیں ہوگا۔

’ایز بائیک‘ پورے شہر کے بجائے مخصوص علاقوں میں سروس فراہم کرے گی اور عین ممکن ہے کہ مستقبل میں یہ سہولت تمام شہروں میں متعارف کرائی جائے، تاہم ابتدائی طور پر یہ سہولت بڑے شہروں کے مخصوص علاقوں تک محدود ہوگی۔

ابتدائی طور پر 15 اکتوبر سے ایز بائیک کا اسلام آباد میں آزمائشی مرحلہ شروع کردیا گیا—فوٹو: رومر ٹیکنالوجیز

’ایز بائیک‘ مکمل طور پر الیکٹرک بائیک ہے جس کی رفتار بھی ٹھیک ہے اور اسے چلانا بھی آسان ہے۔

’ایز بائیک‘ پر فی منٹ کے 5 روپے چارجز وصول کیے جائیں گے، تاہم اس سے کم ریٹ بھی دستیاب ہوں گے اور سفر کرنے والا شخص خود ہی رائیڈنگ کا لطف بھی اٹھا سکے گا۔

منبع: ڈان نیوز

الیکٹرک بائیک رائیڈنگ سروسپاکستانوفاقی وزیر آئی ٹی اور ٹیلی کام امین الحق
3 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
عالمی برادری میں پاکستان تنہا نہیں ہے، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر
اگلی پوسٹ
شیکسپیئر کی پہلی کتاب ایک کروڑ ڈالر میں نیلام

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

کیا انڈیا نے پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی...

13:11 | پیر جنوری 23، 2023

کراچی ٹیسٹ: پورا دن بیٹنگ کرنے کے باوجود...

12:59 | بدھ جنوری 4، 2023

سال 2023 پاکستان کے لیے مشکل کیوں ہوگا؟

10:10 | پیر جنوری 2، 2023

دہشت گردی : غور و فکر کی بجائے...

11:59 | اتوار جنوری 1، 2023

2023 میں پاکستانی معیشت کے لیے سب سے...

11:59 | اتوار جنوری 1، 2023

ہم تنزلی کا شکار کیوں ہیں؟

14:07 | جمعرات دسمبر 29، 2022

پاکستان میں گورننس کے مسائل کی بڑی وجہ...

08:19 | اتوار دسمبر 25، 2022

نواز شریف کو گرفتاری سے بچنے کے لیے...

08:28 | منگل دسمبر 13، 2022

سیاسی اشرافیہ معاشی اصلاحات سےخائف کیوں ہے؟

08:59 | جمعہ دسمبر 9، 2022

پاکستان میں کتنے لوگ ایچ آئی وی ایڈز...

06:49 | ہفتہ دسمبر 3، 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

تازہ ترین

  • پوسٹ ڈیفالٹ پاکستان: ایک منظرنامہ: شفقنا خصوصی

  • مسلسل گہرا ہوتا ہوا معاشی بحران ، کیا مصر میگا پراجیکٹس کی رفتارکو سست کر دے گا؟ شفقنا بین الاقوامی

  • وہ عام ٹیسٹ جس سے آپ چند سیکنڈ میں صحت مند ہونے کے بارے میں جان سکتے ہیں

  • مقابلہ برائے ’سیاسی غلطیاں‘

  • معاشی ترقی میں انڈیا کو پچھاڑنے والا بنگلہ دیش آئی ایم ایف سے مدد مانگنے پر کیوں مجبور ہوا؟

  • ٹیریئن وائٹ کیس میں عمران خان کا جواب: ’عوامی عہدہ چھوڑنے کے بعد ایسی درخواست دائر نہیں ہوسکتی‘

  • مہنگائی کا طوفان کب تھمے گا؟

  • کیا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف نئی جنگ کے لئے تیار ہے؟

  • ہوا اور روشنی سے اڑنے والا ’پری روبوٹ‘

  • سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا

  • آئی سی سی رینکنگ: بابر کا ون ڈے میں پہلا اور رضوان کا ٹی ٹوئنٹی میں دوسرا نمبر

  • اینکر عمران ریاض لاہور سے گرفتار

  • فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

  • سانحہ پشاور: خودکش حملہ آور کی حملے سے پہلے کی تصاویر سامنے آگئیں

  • پشاور خودکش حملہ آور کو ڈھونڈ نکالا، دہشتگرد نیٹ ورک کے قریب پہنچ چکے: آئی جی کے پی

  • پشاور حملہ: خودکش بمبار پولیس لائن میں داخل کیسے ہوا؟ تفتیش کاروں کو درپیش بڑا سوال

  • مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

  • ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز

  • پشاور پولیس لائن دھماکا، ایک المیہ

  • واہ رے تجربہ کارو!

مقبول ترین

  • گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنی انا قربان کرنا ہوگی: چوہدری شجاعت حسین کی شفقنا سے خصوصی گفتگو

  • نسل کشی کی اصطلاح پر فرانس کادوہر امعیار: شفقنا خصوصی

  • روس ۔یوکرین جنگ پر ہندوستانی موقف کی تفہیم: شفقنا بین الاقوامی

  • خط کا قصہ کیسے نمٹے گا؟

  • پاکستان کا معاشی بحران، وجوہات اور مستقبل ۔۔۔۔۔۔۔۔

  • مگرمچھ کے آنسو اور بے بس وزیر اعظم

  • ایک منصفانہ جنگ بندی یامحض جنگ بندی ؟ شفقنا خصوصی

  • اعلٰی عدلیہ میں بحران کیا رنگ لائے گا؟ شفقنا تجزیہ

  • الزامات، بیانات، عدم استحکام، افواہیں۔ آخر مقصد کیا ہے؟

  • حکومت ڈٹ کر کریں گے اور مدت پوری کریں گے: مولانا فضل الرحمان کی شفقنا نیوز سے خصوصی گفتگو

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ