نیوزی لینڈ میں عام انتخابات کےسلسلےمیں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، اپوزیشن نے تسلیم کر لیا ہے کہ اب تک کے نتائج کے مطابق وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن کی جماعت جیت رہی ہے۔

اپوزیشن پارٹی کے رہنما جوڈتھ کولنز نے وزیرِ اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈن کو فون پر مبارک باد بھی دے دی۔

جسینڈا آرڈن کی جماعت لیبر پارٹی نے 50 فیصد ووٹ حاصل کیے، فوٹو : فائل

نیوزی لینڈ کی اپوزیشن جماعت نیشنل پارٹی کی رہنما جوڈتھ کولنز نے حامیوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی نے انتخابات میں غیر معمولی نتائج حاصل کیے ہیں جس پر وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن کو ٹیلی فون کر کے مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیسنڈا آرڈن وعدہ کرتی ہیں کہ نیشنل پارٹی مضبوط اپوزیشن ثابت ہو گی، ہم حکومت کے ناکام وعدوں کا حساب کتاب کریں گے۔

نیوزی لینڈ میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، جب کہ حتمی سرکاری نتائج کا اعلان ابھی نہیں ہوا ہے۔

منبع: جنگ نیوز
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے