577
بلوچستان کے جنوبی شہر تربت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تربت کے قریب جھکی پوسٹ کی پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک وسیم اللہ شہید ہوگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان زخمی بھی ہوئے۔
منبع: جیو نیوز