305
اسلام آباد: مسئلہ کشمیر پر قائم پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی آئی) میں شامل اہم جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے دورِحکومت میں کشمیر کے مسئلے کو پس پشت ڈالے رکھا۔
انہوں نے کہا کہ ان رہنماؤں نے کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ کو موجودہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے لیے ’بارگیننگ چپ’ کے طور پر استعمال کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘مولانا فضل الرحمٰن کی بدترین کارکردگی کے باوجود کشمیر کمیٹی کو صرف سیاسی فائدے حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا جبکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے اسے (مسئلہ) کشمیر کو سرد خانے میں رکھا۔
منبع: ڈان نیوز