دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 10 لاکھ 71 ہزار 550 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 30 ہزار 162 ہو گئیں۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 54 ہزار 888 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 52 لاکھ 74 ہزار 817 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 24 ہزار 952 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 47 ہزار 335 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 34 ہزار 210 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 10 لاکھ 29 ہزار 668 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 27 ہزار 100 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 10 لاکھ 18 ہزار 999 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 29 ہزار 272 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 9 لاکھ 74 ہزار 139 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 885 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 9 لاکھ 30 ہزار 745 رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 33 ہزار 875 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 74 ہزار 118 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فہرست میں 10 ویں نمبر پرمیکسیکو آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 86 ہزار 893 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 8 لاکھ 60 ہزار 714 ہو گئے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 92 لاکھ 92 ہزار 688 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 73 ہزار 658 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 6 لاکھ 48 ہزار 700 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 26 ہزار 169 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 85 لاکھ 20 ہزار 822 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 27 لاکھ 47 ہزار 978 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 714 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 55 لاکھ 46 ہزار 675 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 15 ہزار 950 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 76 لاکھ 51 ہزار 107 ہو گئی۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 22 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 217 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 968 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 54 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 715 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 23 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 744 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 692 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 9 ہزار 378 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 559 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 8 ہزار 674 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

منبع: جنگ نیوز

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے