اسلام آباد: اپوزیشن کی جانب سے سخت مزاحمت کے باوجود قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے فوجی عدالت سے جاسوسی اور دہشت گردی پر سزائے موت پانے والے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کی سزا پر نظر ثانی سے متعلق حکومتی بل کی منظوری دے دی۔

 بل کی مخالفت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے بل کو بھارتی جاسوس کے لیے این آر او قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ این آر او فوجی آمر جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے جلا وطن سیاسی قیادت کو دیے گئے قومی مصالحتی آرڈیننس کا مخفف ہے جس کے تحت سیاستدانوں کے خلاف احتساب کے مقدمات ختم کردیے گئے تھے۔

منبع: ڈان نیوز

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے