326
واشنگٹن: امریکا نے مزید 6 چینی میڈیا آرگنائزیشنز پر قوانین کو سخت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروپیگینڈا آؤٹ لیٹس ہیں جو ریاست کو جوابدہ ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ’غیرملکی مشنز‘ کے طور پر چینی آؤٹ لیٹس پر امریکی پابندیوں کا تیسرا دور تھا، جس میں ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے امریکا میں مقیم اسٹاف کی تفصیلات اور ریئل ای اسٹیٹ ٹرانزیکشنز سے متعلق اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ دیں۔
اس حوالے سے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو کا ایک نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ ان اداروں کو اپنی رپورٹنگ کے دوران کوئی پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
منبع: ڈان نیوز