Top Posts
پوسٹ ڈیفالٹ پاکستان: ایک منظرنامہ: شفقنا خصوصی
مسلسل گہرا ہوتا ہوا معاشی بحران ، کیا...
وہ عام ٹیسٹ جس سے آپ چند سیکنڈ...
مقابلہ برائے ’سیاسی غلطیاں‘
معاشی ترقی میں انڈیا کو پچھاڑنے والا بنگلہ...
ٹیریئن وائٹ کیس میں عمران خان کا جواب:...
مہنگائی کا طوفان کب تھمے گا؟
کیا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف نئی جنگ...
ہوا اور روشنی سے اڑنے والا ’پری روبوٹ‘
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو نیوز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

 لاہور کی  اورنج لائن  ٹرین فراٹے بھرنے کو تیار۔۔۔!

by TAK 20:38 | جمعرات اکتوبر 22، 2020
20:38 | جمعرات اکتوبر 22، 2020 573 views

        دنیا کے گنجان شہروں میں تیز رفتار الیکٹریک ٹرین کا ہونا ضروری سمجھا جاتا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی ٹریفک کو مسائل کو حل کیا جاسکے اور لوگوں کو کم وقت میں اپنی منزل مقصود تک پہنچنے میں آسانی ہو۔ لندن ٹیوب 1863 میں دنیاکی پہلی انڈر گراؤنڈ میٹرو سروس تھی جس نے تیز ترین پبلک سفر کا تصور متعارف کروایا۔آج بیشتر ممالک میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تیز رفتار سہولت دینے کے لیے سیکڑوں  ہزاروں کلو میٹر  طویل  ٹریکس بنائے جا رہے  ہیں۔ چین  میں 38,207،یورپی یونین میں 25,250سپین میں 50525، ترکی میں 5,011،فرانس میں 3,870 کلو میٹر ٹریکس زیر تعمیر ہیں جن پر 320-350کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین چل سکتی ہے۔

اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ لاہور کی تکمیل کے بعد چینی کنٹریکٹر نے اسے پیمٹا کے حوالے کر دیا ہےتاکہ اتوار 25اکتوبر 2020سے اس کا باقاعدہ آغاز ہو سکے۔ پراجیکٹ کی تکمیل سے پاکستان بھی ان ملکوں میں شامل ہو جائے گا جہاں عوام جدید ترین سفری سہولتوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس منصوبے کے معاہدے پر2015 میں چینی صدر شی جنگ پنگ اور پاکستانی حکام نے دستخط کیے تھے جبکہ  تکمیل چائنا ا سٹیٹ ریلوے گروپ اور چائنا نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن کے تعاون سے ممکن ہوئی۔اس منصوبے کا تمام ڈیزائن ورک،انجینئرنگ اور مکینکل کام چائنا  اسٹیٹ ریلوے گروپ نے کیا ہے۔

اورنج لائن  ٹرین علی ٹاؤن لاہو رسے شروع ہو کر تقریباً25.58 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہو ئے ڈیرہ گوجرہ تک جاتی ہے۔ٹرین کا23.8 کلو میٹر کا ٹریک سطح زمین سے بلند ہے جس میں 0.71 کلو میٹر کاElevated Transition Track بھی شامل ہے۔کچھ تاریخی مقامات کو تحفظ دینے کے لیے 1.07 کلو میٹر کا زیر زمین ٹریک بھی بنانا پڑا۔ اس ٹریک پر تقریباً 26 اسٹیشنز ہیں جن  میں سے 24 سطح زمین سے بلند  جبکہ دو انڈر گراؤنڈ ہیں۔

ٹرین چلانے کیلئے 100چینی ڈرائیور تربیت حاصل کررہے ہیں۔ چینی ڈرائیور بعد میں پاکستانی ڈرائیوروں کو تربیت دیں گے۔اورنج  لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے رکھا گیا ہے۔یہ ٹرین 80 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سےچلے گی اور علی ٹاؤن سے آخری اسٹیشن تک کا سفر 45 منٹ میں طے ہوگا۔اورنج لائن  ٹرین لاہور کے لیے مجوزہ تین ٹرین لائنز میں سے پہلی لائن ہے جس پر فی گھنٹہ30 ہزارمسافر سفر کر سکیں گے جبکہ شہر کے دو فیصدافراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔بعد میں  جب باقی دو ٹریکس مکمل ہوں گے  تو یہ تعداد کئی گنا بڑھ جائے گی۔

          دنیا کے دوسرے میگا شہروں میں اورنج لائن میٹرو ٹرین سے کہیں لمبے ٹریک ہیں۔ چین میں بیجنگ سب وے کا699.3 کلو میٹر پر محیط ٹریک پر 405 اسٹیشنز ہیں۔جو بارہ  اضلاع  کو ملاتے ہیں۔دنیا کے اس لمبے اورمصروف ترین ترین سسٹم پر 2018 میں 38  لاکھ ٹرپس ہوئے۔12جولائی 2019 میں اس سسٹم  ایک کروڑ 37 لاکھ  لوگوں نے سفر کیا۔

          مشرق وسطیٰ کاسب سے بڑا اور مصروف ترین میٹرو ٹرین سسٹم تہران میٹرو ہے۔1999 سے کام کرنے والے اس سسٹم کی کل لمبائی149.1 کلو میٹر ہےاور اس پر 128اسٹیشنز ہیں۔ چار آپریشنل لائنز پر تقریباً 40 لاکھ افراد روزانہ سفر کرتے ہیں۔اندازہ ہے کہ باقی دو لائنز مکمل ہونے کے بعد اس پر تقریباً60 لاکھ  افراد سفر کر سکیں گے۔ ایران کے دوسرے اہم ریپڈ ٹرین سسٹم میں مشہداربن ریلوے، تبریز میٹرو،شیراز میٹرو وغیرہ شامل ہیں۔

           نئی دہلی جس کی آبادی 3 کروڑ سے زیادہ ہے وہاں 218 کلو میٹر لمبی انڈر گراونڈ میٹرو ٹرین ہے۔1998 سے شروع ہونے والایہ منصوبہ کئی فیزز میں تکمیل کے مراحل طے کرتا رہا اور آج تقریباًپانچ لاکھ  افراد کو روزانہ کی بنیاد پر سفری سہولت فراہم کرتا ہے۔

          کلکتہ میں 34.425 کلو میٹر لمبامیٹرو ٹرین ٹریک ہے جس پر روزانہ سات لاکھ  افراد سفر کرتے ہیں۔1970 میں اپنی منصوبہ بندی کے تقریباًچونتیس سال بعد 1984 میں اس کا کچھ حصہ مکمل ہوا جبکہ 2020میں اسکی دوسری لائن مکمل ہوئی۔

          انڈونیشا کے شہر جکارتہ کا ریپڈ ٹرین ٹریک 16 کلو میٹر لمباہے جو پہلے فیز میں تعمیر کیا گیا ہے ۔دوسرا فیز 2024 تک مکمل کیا جائے گا۔چھ سال میں مکمل ہونے والے اس منصوبے کی طرف شہریوں  کو راغب کرنا حکومت کے لیے ایک چیلنج ہے کیونکہ لوگ اپنی ذاتی گاڑی پر سفر کرنا پسند کرتے ہیں۔

          پاکستان میں میٹرو ٹرین کا سفر نیا ہے۔اس منصوبے پر تنقید اور بندشوں کے مختلف مراحل آئےلیکن اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری آتی جائے گی۔ جس طرح میٹرو بس سروس اب بڑے شہروں کی ضرورت بنتی جا رہی ہے اسی طرح میٹرو ٹرین بھی اپنا ٹریک پھیلاتی جائے گی۔ کراچی میں سرکلر ریلوے کو بحال کر کے یہ ضرورت پوری کی جا رہی ہے۔

شفقنا اردو

ur.shafaqna.com

جمعتہ المبارک،23 اکتوبر 2020

 

 

 

 

 

 

انڈونینشیاایرانبھارتپاک چین دوستیپاکستانپنجابسی پیکشہزاداقباملاہور اورنج لائن ٹرین پراجیکٹلاہور اورنج لائن منصوبہلاہور کی ترقیمشہدنئی دہلی
2 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
افغانستان: ہیلی کاپٹر میں جگہ کم پڑنے پر آسٹریلوی فوجی کے ہاتھوں افغان قیدی قتل
اگلی پوسٹ
بھارتی میڈیا کو پاکستان میں ’خانہ جنگی‘ کے جھوٹے دعوؤں پر منہ کی کھانا پڑگئی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

کیا انڈیا نے پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی...

13:11 | پیر جنوری 23، 2023

عمران خان کیا چاہتے ہیں؟ شفقنا خصوصی

13:55 | اتوار جنوری 22، 2023

کیا مریم نوازپنجاب میں ن لیگ کی مقبولیت...

13:30 | پیر جنوری 16، 2023

ریڈ زون کے اندر کیا چل رہا ہے؟...

15:54 | اتوار جنوری 15، 2023

گوادر میں آئین، قانون اور جمہوریت کے جواب...

11:08 | جمعہ جنوری 6، 2023

کراچی ٹیسٹ: پورا دن بیٹنگ کرنے کے باوجود...

12:59 | بدھ جنوری 4، 2023

سال 2023 پاکستان کے لیے مشکل کیوں ہوگا؟

10:10 | پیر جنوری 2، 2023

بھارت میں نصف بدن تک بالوں سے بھرے...

14:57 | اتوار جنوری 1، 2023

دہشت گردی : غور و فکر کی بجائے...

11:59 | اتوار جنوری 1، 2023

2023 میں پاکستانی معیشت کے لیے سب سے...

11:59 | اتوار جنوری 1، 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

تازہ ترین

  • پوسٹ ڈیفالٹ پاکستان: ایک منظرنامہ: شفقنا خصوصی

  • مسلسل گہرا ہوتا ہوا معاشی بحران ، کیا مصر میگا پراجیکٹس کی رفتارکو سست کر دے گا؟ شفقنا بین الاقوامی

  • وہ عام ٹیسٹ جس سے آپ چند سیکنڈ میں صحت مند ہونے کے بارے میں جان سکتے ہیں

  • مقابلہ برائے ’سیاسی غلطیاں‘

  • معاشی ترقی میں انڈیا کو پچھاڑنے والا بنگلہ دیش آئی ایم ایف سے مدد مانگنے پر کیوں مجبور ہوا؟

  • ٹیریئن وائٹ کیس میں عمران خان کا جواب: ’عوامی عہدہ چھوڑنے کے بعد ایسی درخواست دائر نہیں ہوسکتی‘

  • مہنگائی کا طوفان کب تھمے گا؟

  • کیا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف نئی جنگ کے لئے تیار ہے؟

  • ہوا اور روشنی سے اڑنے والا ’پری روبوٹ‘

  • سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا

  • آئی سی سی رینکنگ: بابر کا ون ڈے میں پہلا اور رضوان کا ٹی ٹوئنٹی میں دوسرا نمبر

  • اینکر عمران ریاض لاہور سے گرفتار

  • فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

  • سانحہ پشاور: خودکش حملہ آور کی حملے سے پہلے کی تصاویر سامنے آگئیں

  • پشاور خودکش حملہ آور کو ڈھونڈ نکالا، دہشتگرد نیٹ ورک کے قریب پہنچ چکے: آئی جی کے پی

  • پشاور حملہ: خودکش بمبار پولیس لائن میں داخل کیسے ہوا؟ تفتیش کاروں کو درپیش بڑا سوال

  • مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

  • ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز

  • پشاور پولیس لائن دھماکا، ایک المیہ

  • واہ رے تجربہ کارو!

مقبول ترین

  • گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنی انا قربان کرنا ہوگی: چوہدری شجاعت حسین کی شفقنا سے خصوصی گفتگو

  • نسل کشی کی اصطلاح پر فرانس کادوہر امعیار: شفقنا خصوصی

  • روس ۔یوکرین جنگ پر ہندوستانی موقف کی تفہیم: شفقنا بین الاقوامی

  • خط کا قصہ کیسے نمٹے گا؟

  • پاکستان کا معاشی بحران، وجوہات اور مستقبل ۔۔۔۔۔۔۔۔

  • مگرمچھ کے آنسو اور بے بس وزیر اعظم

  • ایک منصفانہ جنگ بندی یامحض جنگ بندی ؟ شفقنا خصوصی

  • اعلٰی عدلیہ میں بحران کیا رنگ لائے گا؟ شفقنا تجزیہ

  • الزامات، بیانات، عدم استحکام، افواہیں۔ آخر مقصد کیا ہے؟

  • حکومت ڈٹ کر کریں گے اور مدت پوری کریں گے: مولانا فضل الرحمان کی شفقنا نیوز سے خصوصی گفتگو

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ